• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ کی مختلف شعبوں کو 700 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی منظوری

کراچی(این این آئی)سندھ کابینہ نے مختلف شعبوں کیلئے زمین الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے، سندھ ہائیکورٹ بار، سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس اور نادرا سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔سندھ کابینہ اجلاس کے منٹس جاری کردیے گئے، صوبائی کابینہ نے مختلف شعبوں کو 700ایکڑ سے زائد زمین الاٹ کرنے کی منظوری دیدی۔رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کو 600ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے، بورڈ آف ریونیو کو زمین کی مارکیٹ ویلیو معلوم کرکے قیمت طے کرنے اور 5برسوں کے دوران کراچی میں زمینوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔سندھ کابینہ کی جانب سے سندھ یونیورسٹی ٹھٹھہ کیمپس کیلئے 100ایکڑ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حیدرآباد کیمپس کیلئے 2ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔سندھ کابینہ نے پنوعاقل میں 30ایکڑ زمین کا ٹائٹل زرعی زمین میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دیدی تاہم سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ مستقبل میں کسی زمین کا ٹائٹل تبدیل نہ کریں۔صوبائی کابینہ نے نادرا ریجنل ہیڈ آفس کیلئے 2ایکڑ زمین الاٹ کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
اہم خبریں سے مزید