• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر چیئرمین سینیٹ مصباح کھر عالمی اسپیکر کانفرنس کی سفیر مقرر

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) چیئرمین سینٹ کی مشیر مصباح کھَر انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) کی سفیر کے طور پر تقرر ی کی گئی چیئرمین سینیٹ کے مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دینے والی مسز مصباح کھَر کی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کی سفیر کے عہدے پرتقرری کے بعد ان کے اعزاز میں اسلام آباد میں یحییٰ کھَر کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر عامر چشتی، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر مشاہد حسین، اقوامِ متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکار اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔شرکاء نے مسز مصباح کھَر کی تقرری کو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے بھر کی خواتین کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سپیکر ز کانفرنس کی سفیر کے طور پر ان کا انتخاب پاکستان کے پارلیمانی سفارتکاری کے کردار کو مزید مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی علامت ہے، ساتھ ہی یہ عالمی سیاسی فورمز پر خواتین رہنماؤں کے بڑھتے ہوئے اعتراف کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید