• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

11 اور 12 ربیع الاول کو شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)11اور12ربیع الاول کے موقع پر شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایات پر عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے شہر بھر میں 11 اور 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،اس سلسلے میں تمام ڈمپر مالکان اور ہیوی ٹرانسپورٹرز کو پابندی سے متعلق پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا ٹریفک جام کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اہم خبریں سے مزید