• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،550 لٹر جعلی دودھ کیس میں تین ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ نے لیہ کے تین گوالوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اور انہیں50 -50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔انہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی اور مضرصحت دودھ تیار کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے کے الزام میں پکڑا تھا اور ان کا 550 لٹر دودھ بھی ضائع کردیا تھا ۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے خاتون کو اغواء کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کر نے کا حکم دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت برائے ملتان ڈویژن کے جج ذولفقارعلی نے عاشورہ کے موقعہ پر قانون کی خلاف ورزی والے چاروں ملزمان کو جمعرات تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے اب انہیں 10 جولائی کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا تھانہ ممتاز آباد نے انیس حیدر۔نفیس حیدراور منظر نامی تین افراد اورتھانہ سٹی شجاع آباد نے امتیازاحمد کے خلاف 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ڈسٹرکٹ عدالت ملتان نے سوشل میڈیا پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ذیشان ظفر کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے بعد خارج کر نے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید