• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے، اغوا کے الزامات میں متعدد افراد پر مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیتل ماڑی پولیس نے 32سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔سجان پور کی رہائشی فوزیہ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی کہ وسیم نامی شخص سے فون پر دوستی ہوئی جس نے مجھے چاہ لمب والا میں بلواکر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔بی زیڈ پولیس نے ملزم نعیم عمانوایل سے رپیٹر ایک کارتوس برآمد کرلیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ شاہ شمس کے علاقے نامعلوم چور شہری کی کار لے اڑے اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی ،موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 6نامزد اور دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شہری سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ممتاز آباد پولیس کو جہانزیب عالمگیر نے بتایا کہ ملزمان جاوید مستری اور مزدور اللہ دتہ کو کھدائی کے دوران قدیمی زمانہ کی مستطیل نما سونے کی پتریاں اور منکا ملا ملزمان نے دھوکہ دہی کرتے ہوئے فراڈ سے مجھ سے دو لاکھ روپے وصول کرکے پتریاں دی جو چیک کرانے پر جعلی ثابت ہوئی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید