• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان اورآفاق کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان اور غیرسرکاری تنظیم آفاق کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ، ایم او یو کا مقصد بلوچستان میں معیاری تعلیم ، صلاحیت سازی ، علمی ترقی اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ تقریب کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق شاہوانی نے کی جبکہ آفاق کی نمائندگی عامر زیب ڈائریکٹر ٹریننگ نے کی ۔ تقریب میں عبدالنعیم رند ، ڈاکٹر کنیز فاطمہ ، ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر زینب بی بی ، ڈین، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ ، ڈاکٹر عبد الناصر کھیازئی ، ڈی جی اسٹوڈنٹس افیئرز ، ڈاکٹر صفیہ بانو ، طیب فرید خان ، محمد صادق سمالانی ڈائریکٹر تعلقات عامہ جامعہ بلوچستان ، محمد اعجاز ، اور محمد فہیم لودھی نے شرکت کی ۔ ایم او یو کے تحت دونوں ادارے طلباء ، اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے صلاحیت سازی کی تربیت ، تدریسی و تحقیقی وسائل کا باہمی تبادلہ ، مینجمنٹ سائنسز اور تعلیم میں مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ ، بلوچستان میں اعلیٰ تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے ادارہ جاتی اشتراک پر کام کریں گے ۔ معاہدے کے تحت طیب فرید خان آفاق اور ڈاکٹر کنیز فاطمہ ڈائریکٹر آئی ایم ایس جامعہ بلوچستان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ، جو تمام سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کی نگرانی کریں گے ۔
کوئٹہ سے مزید