• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان زرعی یونیورسٹی کے طلباء کا مظاہرہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان زرعی یونیورسٹی کے طلباء نے پیر کو مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر طلباء اور طالبات نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرئے بازی کررہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان زرعی یونیورسٹی کوئٹہ کی عمارت کو کسی پرائیویٹ ادارے کے حوالے ناقابل قبول ہے ، یہ فیصلہ بلوچستان کے غریب طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول سے دور رکھنے کی سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مہم شروع کررکھی ہے اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید