• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 رینکنگ: بولنگ میں سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی جاری کردہ خواتین ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بولرز میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کی نشرح سندھو کی ایک درجے بہتری ہوئی ہے اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ بولرز میں بھارت کی دیپتی شرما 1درجے بہتری سے دوسرے نمبر پر آ گئیں۔ ٹی ٹوئنٹی ویمن بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

اسپورٹس سے مزید