• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: سیلاب زدگان کی امداد کیلئے میچ، زلمی الیون کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پشاور میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے ہونے والے کرکٹ میچ زلمی الیون نے آٹھ رنز سے جیت لیا ۔ہفتے کولیجنڈز الیون کے کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ زلمی الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 145رنز بنائے ۔ بابر اعظم 41، یاسر حمید 35رنز بناکر نمایاں رہے شاہد آفریدی نے اور عبدالرحمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لیجنڈز الیون چھ وکٹوں پر133رنز بنائے۔ انضمام الحق نے47 اظہر محمود نے34رنز بنائے ۔پی سی ایل کے سی او او سلمان نصیر، صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں اور دیگر صوبائی وزرا اور معززین شہر اور عوام کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ کے پی حکومت ، کرکٹ سپر اسٹارز ، لیجنڈز ، کرکٹ فینز کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت یہ میچ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

اسپورٹس سے مزید