اسلام آباد( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ منفی پروپیگنڈے اور توہین آمیز مہم چلانے کے الزام میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے دو صحافیوں آفتاب اقبال اور فلک جاوید کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے ، اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پیکا ایکٹ اور دیگر تعزیرات کے تحت لاہور زون میں درج مقدمے میں الزام ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسی مواد نشر کیا جس سے ملکی سلامتی اور ریاستی بیانیے کو نقصان پہنچا ، فلک جاوید پر بھی الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مسلسل توہین آمیز اور منفی مہم چلائی۔