کراچی( افضل ندیم ڈوگر) مختلف ایئر لائنز کے انتظامی معاملات کی وجہ سے 13 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 81 میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اسلام اباد پی اے 200، اسکردو اسلام اباد پی اے 251، 252 کراچی سکھر پی کے 536، 537 منسوخ کی گئیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 25 پروازوں میں 1 سے 15 گھنٹے، لاہور ایئرپورٹ کی 32 پروازوں میں 1 سے 17 گھنٹے کراچی کی 9 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 3 گھنٹے، ملتان کی 1 کوئٹہ کی 8 فیصل اباد کی 4 پشاور کی 2 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ لاہور جدہ کے درمیان غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738، 739 میں 16 اور 17 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد سے قومی ایئر لائن کی ٹورنٹو کی پرواز پی کے 721 15 گھنٹے، اسلام اباد بیجنگ پی کے 854 میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ لاہور کوالالمپور کی پرواز او ڈی 131 میں 6، ابوظہبی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای وائی 285 میں سوا 5 گھنٹے تاخیر ہوئی۔