• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیوم آباد میں 23 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قیوم آباد میں 23 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔لڑکی کے بیان کے مطابق اس کے چچا کے بیٹے وقار نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اور ملزم کورنگی ڈھائی نمبر کی رہائشی ہیں۔چچا کا بیٹا شناختی کارڈ بنوانے قیوم آباد لایا تھا۔واقعہ جمعہ کی رات پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔متاثرہ لڑکی کا جناح اسپتال میں میڈیکل معائنہ کیا جارہا ہے۔میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید