• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی اے اے نے فیس لیس کسٹمز کلیئرنس سسٹم کے نفاذ کی مکمل حمایت کر دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (اے پی سی اے اے) اور کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (کے سی اے اے) نے کراچی میں فیس لیس کسٹمز کلیئرنس سسٹم کے نفاذ کی مکمل حمایت کر دی ۔اے پی سی اے اے کے چیئرمین ارشد خورشید اور صدر کے سی اے اے محمد عامر نے اس نئے نظام کو وزیرِاعظم شہباز شریف کے اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کسٹمز کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور مساوات کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم غیر امتیازی اور میرٹ پر مبنی ہے جس میں کلیئرنس کا عمل فرسٹ اِن، فرسٹ آؤٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے جو تاجر برادری کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید