کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سیدضیاء عباس نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے قائمہ کمیٹی سے استعفیٰ دینا جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جو جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں ،پی ٹی آئی دھرنےاوراحتجاج کی سیاست کو چھوڑ کر منتخب ایوانوں میں اپنا جمہوری کردار ادا کرے جمہوری ملکوں میں اپوزیشن ہمیشہ منتخب ایوانوں کو ہی اپنے احتجاج کے ریکارڈ کا حصہ بناتی ہیں مگر پی ٹی آئی بار بار سڑکوں کی سیاست کو اپنا رہی ہے جسے عوام مستردکرچکے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اپنے قائدین کو جمہوری عمل کے لیے مثبت سیاست کے لئے راضی کریں یہ پی ٹی آئی کو آئندہ انتخابات میں بہتر کامیابی کی سمت گامزن کرسکتی ہے۔