• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن، مال گاڑی حادثہ، متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری

پڈعیدن(رپورٹ/غلام حیدرآکاش)پڈ عیدن کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کے لیے روہڑی سے ریلیف ٹرین نے پہنچ کر ریلیف آپریشن شروع کردیا، ریلوے ذرائع کے مطابق پڈعیدن کے قریب مال بردار ٹرین کو حادثہ، 9بوگیاں پڑی سے اتر گئیں،مال گاڑی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی۔مال بردار ٹرین حادثہ کو 366کلو میٹر ابراہیم شاہ کے مقام پر حادثہ کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا، حادثہ کے دوران مال گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی حادثہ کے باعث کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس پڈ عیدن،عوام ایکسپریس کو کوٹ لالو دیگر ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا،حادثہ کی اطلاع پر ڈی ایس ریلوے سکھر ، پڈعیدن سے پی ڈبلیو آئی ریلوے عملہ،افسران،ریلوے پولیس پڈعیدن کے ایس ایچ او حسیب پولیس ہمراہ حادثہ پر جائے حادثہ پہنچ گئے۔

ملک بھر سے سے مزید