اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر ٹیکس جمع کرنے کےلیے آج ہفتہ اور کل اتوار کے روز کھلے رہیں گے ، ایف بی آر کی جانب سے ایل ٹی او ، آر ٹی او ، ایم ٹی او اور سی ٹی او کے چیف کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 30اگست ہفتہ کےر وز اور 31اگست اتوار کو ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے اور ٹیکس دہندگان کی سہولت کےلیے ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کریں گے۔