کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کی سروس سیلاب کی صورتحال کے باعث منسوخ کردی گئی ، ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے جانے والی ٹرین سروس ہفتہ کو معطل رہی ۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل منسوخ کی گئی ہے ۔ ٹرین سروس ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق اتوار سے ٹرین سروس بحال کردی جائے گی ۔