• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاجی ڈاکٹرز کو فارغ کرنیکا مرتضیٰ وہاب کا بیان شرمناک، سیف الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کو فارغ کرنے کا مرتضیٰ وہاب کا بیان شرمناک ہے اور آمرانہ ذہن کا عکاس اور میئر کے منصب سے گرا ہوا ہے، میئر کراچی بتائیں کہ کیا ڈاکٹرز کو نکال کر سٹی وارڈنز کے ذریعے اسپتال چلائیں گے یا کرپشن مافیا جو کے ایم سی میں راج کر رہی ہے وہ ڈاکٹرز کا کام انجام دیگی؟انہوں نے کہا کہ عباسی شہید میں تنخواہیں سندھ حکومت کے ماتحت اسپتالوں کے مقابلے میں کم رکھی گئی ہیں اور گزشتہ 6 ماہ سے یہ ادائیگیاں بھی نہیں کی جارہیں ایسے حالات میں جب ڈاکٹرز احتجاج کرتے ہیں تو قابض میئر انہیں ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جو سراسر زیادتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید