اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں سرکاری خبر ایجنسی کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما سید امین الحق نے حکومت کے علاوہ کسی بھی جماعت کے انٹرویو نہ ہونے پہ سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سرکاری خبر ایجنسی سے تمام جماعتوں کے انٹرویوز ہونے چاہئیں لوگ صرف حکومت کا موقف کیوں دیکھیں گےچیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے تمام جماعتوں کی خبریں، انٹرویو چلانے کی ہدایت کر دی اجلاس میں ایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی نے کہا کہ سرکاری خبر رساں ایجنسی میں پونے دو ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا کیس سامنے لائے ہیں ان بے ضابطگیوں میں ملوث ملازمین کو گرفتار ملوث افراد کے خلاف کیسز چلا رہے ہیں ۔