کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قصبہ کٹی پہاڑی عسکری اسپتال کےقریب ہفتہ کی شب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔مقتول کی شناخت 40سالہ احسان اللہ ولد فرمان خان کے نام سے ہوئی۔مقتول موبائل ریپیرنگ کا کام کرتا تھا ۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتول پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔