• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے مخدوش عمارتیں گرانے کے لیے کوئی پلاننگ نہیں کی، آباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد)کے چیئرمین حسن بخشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے کوئی پلاننگ نہیں کی،کراچی میں 5 سالوں کے دوران85ہزار عمارتوں پر غیر قانونی منزلیں بناکر رہائشیوں کی زندگی دا پر لگادی گئی ہے،کراچی کا ماسٹر پلان تاحال نہیں بنایا جاسکا ہے۔ ایس بی سی اے اور بلدیاتی ادارے غیر قانونی بلڈنگ کی تعمیر میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینئر وائس چیئرمین سید افضل ندیم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ حسن بخشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے 8 لاکھ مکانات بنائے جانے کا دعوی ٰکیا گیا۔ جہاں سندھ حکومت 8 لاکھ مکانات بناسکتی ہے وہاں 60ہزار مکانات کی تعمیر ناممکن نہیں ہے، سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید