• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کیلئے 3 کروڑ 38 لاکھ روپے مختص

پشاور(ارشد عزیز ملک )خیبرپختونخوا حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری کائیٹ (KITE) منصوبے کے تحت صوبے کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ہیریٹیج ٹورازم کے فروغ کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 4کروڑ 43لاکھ 90ہزار روپے کے مختلف منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

برصغیرکی فلم انڈسٹری کے دونوں لجینڈ اداکاروں کے  آبائی گھر کئی سالوں سے زبوں حالی کا شکار تھے منصوبوں کی منظوری وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپورنےایک اجلاس کے دوران دی ۔ 

ان منصوبوں میں تاریخی مقامات کی بحالی، عجائب گھروں کی اپ گریڈیشن، سیکیورٹی اقدامات اور سیاحتی انفراسٹرکچر کی بہتری شامل ہے۔

سب سے نمایاں حامل منصوبوں میں پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کی بحالی اور تحفظ شامل ہے، جس کے لیے 3کروڑ 38لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گھروں کی بحالی اورتحفظ کا منصوبہ کئی سالوں سے التواء کا شکار تھا۔

 دلیپ کمار، جن کا اصل نام یوسف خان تھا، 1922 میں پشاور میں پیدا ہوئے جبکہ راج کپور 1924 میں اسی شہر میں پیدا ہوئے۔

 تقسیم سے قبل ان کا خاندان یہاں مقیم تھا اور دونوں بعد ازاں برصغیر کی فلم انڈسٹری کے بڑے نام بنے۔

اہم خبریں سے مزید