• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے اشارے دینا انتہائی تشویشناک، تنظیم اسلامی

لاہور(خبرنگار) اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا ابراہم کارڈز کا حصہ بننے اور نا جائز صہیونی ریا ست اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے اشارے دینا انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ با ت تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ با نی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح نے قیا م پاکستان کے فوراً بعد یہ بیا ن دے کر کہ ’’اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے‘‘اور پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا ،مملکت خدادادپاکستان کی ناجائز صہیونی ریا ست اسرائیل کوکبھی تسلیم نہ کرنے کی مستقل اور اٹل ریاستی پالیسی کو بیان کر دیا تھا ۔پھر یہ کہ اس سے کئی سال قبل تحریکِ پاکستان کے دوران اُنہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ :’’جب تک ایک بھی مسلمان مرد اور عورت زندہ ہے،فلسطینیوں کی سر زمین پر یہودی ریاست کے وجود کا کوئی جواز قابلِ قبول نہیں ۔
لاہور سے مزید