لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر، چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، ناظم اعلیٰ حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کسی پاکستانی شخصیت کی دوسرے ملک حوالگی کا بیان ناقابل قبول ہے۔جمعیت اہلحدیث پاکستان ان غیر ذمہ داران بیانات کو مسترد کرتی ہے۔بیرونی دباؤ یا سیاسی مصلحت کے تحت کسی کو دوسرے ملک حوالے کرنے کی سوچ افسوسناک اور احمقانہ ہے۔ بلاول بھٹو سمیت دیگر قومی اسمبلی کے ممبرانز کو الفاظوں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا پاکستان کا آئین اور قانون موجود ہے تمام فیصلے یہیں ہونے چاہئیں ۔