لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ہسپتالوں میں لائف سیونگ پروٹوکولز،کریٹیکل سروس ڈیلیوری ایریازمیں موبائل فون پر پابندی،ایمرجنسی کوڈ سسٹم پر عملدرآمد،اموات کے اعدادوشمار و آڈٹ رپورٹ،نرسنگ سٹوڈنٹس کو آئی وی انجیکشنزکے ایس او پیز پر عملدرآمد اور پیجر سسٹم کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے تمام افسران کومراسلہ لکھ دیاہے۔