• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، آن لائن فراڈ کا طریقۂ واردات سامنے آ گیا

فیصل آباد میں پکڑے جانے والے آن لائن فراڈ نیٹ ورک کا طریقۂ واردات سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے کال سینٹر سے پکڑے جانے والوں سے تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، کال سینٹر سے کال کرنے والے خود کو خاتون ظاہر کر کے تصاویر بھیجا کرتے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون ظاہر کر کے تصاویر بھیجتے اور اصرار پر کیمرے پر خاتون سے بات کرائی جاتی تھی۔

جب لوگ ہنی ٹریپ میں پھنس جاتے تو پھر ان کو بلیک میل کر کے رقم وصول کی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ آن لائن کارروبار کی یورپ یا دوسرے ممالک کی ویب سائٹ پر ٹاسک کے تحت کلک پر 1 ہزار سے 1500 روپے دیے جاتے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق کچھ عرصہ گزرنے کے بعد کلک کرنے والوں کو سرمایہ کاری کرنے پر بھاری منافع کا لالچ دیا جاتا اور پھر نقصان دکھا کر رقم ہڑپ کر لی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق کال سینٹر کی عمارت فیسکو کے سابق چیئرمین کی ملکیت ہے، عمارت سے ملنے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کال سینٹر سابق چیئرمین فیسکو کا تھا، دستاویزات میں سابق چیئرمین نے ملازمت پر رکھنے کے معاہدے کیے ہوئے ہیں۔

فیصل آباد میں آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے گرفتار ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید