ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا ملتان میں 736 کلو واٹ کے سولر پارک کی تعمیر کیلئے ورک آرڈر جاری ، سولر پارک کی تعمیر تین مہینوں میں مکمل ہوگی، اس ضمن میں پراجیکٹ ڈائریکٹر الیکٹریکل جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ آٹھ کروڑ 60 لاکھ روپے تھا لیکن شفاف ٹینڈرنگ پروسس کی بدولت اس ٹینڈر کا ورک آرڈر سات کروڑ 17لاکھ روپے میں جاری ہوا،جس کے باعث یونیورسٹی کو تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔ اس منصوبے سے سالانہ 12 لاکھ یونٹ سے زائد بجلی پیدا ہوگی اور یہ منصوبہ 15 سے 16 مہینے کی قلیل مدت میں اپنی لاگت پوری کر لے گا۔