• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقائق کے برعکس تفتیش کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) قتل انسانی اور سنگین نوعیت کے مقدمہ میں حقائق کے برعکس تفتیش کرنے کے الزام میں پولیس نے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،سٹی جلالپور پولیس کو سب انسپکٹر ذیشان نے استغاثہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم سب انسپکٹر عبدالستار نے طمع نفسانی کی خاطر قتل کے مقدمہ میں ناقص تفتیش کرکے حقائق کو چھپایا اور افسران کے احکامات کی خلاف ورزی کرکے ارتکاب جرم کیا ،پولیس نے سب انسپکٹر ملزم عبدالستار کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید