ملتان(سٹاف رپورٹر) 10سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگتکے بعدپولیس کے حوالے، حرم گیٹ پولیس کو محلہ غریب آباد سے مسزعدنان نے اطلاع دی کہ مناہل گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے اس سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور شرابہ علاقہ مکین جمع ہوگئے جن کو آتا دیکھ کر ملزم فرار ہونے لگاتو مکینوں نے پکڑ لیا اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم جس کی خوب درگت بنائی اور بعد ازاں پولیس نے تحویل میں لےکر تھانہ منتقل کردیا۔