• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم برسات ، سکولوں میں بارشی پانی کے فوری نکاس اور شارٹ سرکٹ سے بچنے کیلئے الرٹ جاری

لاہور(خبرنگار) موسم برسات کے پیش نظر سکولوں میں بارشی پانی کے فوری نکاس اور شارٹ سرکٹ سے بچنے کے لیے الرٹ جاری، سرکاری سکولوں میں کرنٹ سے بچنے کیلئے لٹکتی تاروں کو فی الفور ختم کرنےکاحکم دے دیا گیا۔سکول سربراہان کو موسم برسات میں روزانہ سکول حاضر ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی، مراسلہ کے مطابق سکولوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے۔چھتوں پر پانی جمع ہونے سے کلاس رومز کی چھتیں ٹپکنا شروع ہوجاتی ہیں، بارش سے خراب ہونے والا رنگ روغن بھی دوبارہ کروایا جائے۔ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ سکول سے غیرحاضری پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کاروائی ہوگی۔
لاہور سے مزید