• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول جج اسلام آباد نے کار پارکنگ کی منسوخی کا فیصلہ درست قرار دیدیا

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)سول جج اسلام آ بادنےکار پارکنگ کی منسوخی کا فیصلہ درست قرار دیدیا،MCI نے اے جے سی ایل کمپنی کیساتھ معاہدہ جون 2025میں شقوں کی خلاف ورزی پر منسوخ کیا تھا،سول جج اسلام آباد حمیرا افضل کی عدالت نے ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے اے جے سی ایل کمپنی کا ای پارکنگ کا ٹھیکہ کی منسوخی کے فیصلہ مکمل طور پر قانون کے مطابق درست قرار دیتے ہوئے اے جے سی ایل کی درخواست کو مسترد کردیا۔ سی ڈی اےاور ڈی ایم اے کی طرف سے سنئیر ایڈووکیٹ نذیر جواد نے کیس کی قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پرموثر پیروی کی ،عدالت نے قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ڈی ایم اے کا موقف درست قرار دیا ۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطا بق عدالت کافیصلہ چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی قیادت، ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود اور ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ اورڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انم فاطمہ کی سربراہی میں انتظامی شفافیت، میرٹ اور گڈگورننس کی قانون کے مطابق انجام دہی کے سلسلہ میں بہترین مثال ہے۔

ملک بھر سے سے مزید