• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیر ی شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی1931ء میں 22کشمیریوں کی شہادت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی مسلسل جدوجہد،لازوال قربانیوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے،پاکستان جموں کشمیر پر بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتارہے گا۔ خطے میں دیرپا امن کی ضمانت مسئلہ کشمیر کاعوامی امنگوں کے مطابق حل سے ممکن ہے۔