• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ کیسز کی سماعت کیلئے 4 بنچز تشکیل

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ میں (آج) پیر 14 جولائی کو شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران کیسز کی سماعت کیلئے 4 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد میں دو بینچز جبکہ دو بینچز کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی آئندہ ہفتے کے دوران کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ کوئٹہ رجسڑی میں بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحیی خان آفریدی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے جب کہ بینچ دو جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہو گا۔ اسی طرح پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں بھی مقدمات کی سماعت کیلئے دو بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ بنچ نمبر ایک جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل ہو گا جبکہ بینچ دو جسٹس، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید