کراچی (اسد ابن حسن) سعودی ایوی ایشن کا ایک اعلی سطح کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرکے ملک کے سات ایئرپورٹس کا سیکیورٹی آڈٹ کرے گا۔ ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ اور فیصل آباد شامل ہیں مذکورہ قسم کا اڈٹ آج سے دو برس قبل 2023 میں ہوا تھا اور ٹیم نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ مذکورہ دورہ کی وجہ اس لیے بھی پیش آئی کہ پاکستان شہری ہوا بازی ادارہ دو حصوں میں منقسم ہو چکا ہے ایک پاکستان سول ایوییشن اتھارٹی ہے اور ایک پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ہے جبکہ پاکستان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس الگ ادارہ ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی ایوی ایشن کا ایک وفد بھی پاکستان کے دورے پر ہے اور اس نے گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا ہے۔ وفد دیگر ایئرپورٹس کا بھی دورہ کرے گا۔