• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ امن مشن کیلئے 126 پولیس افسروں کا انتخاب، صرف 27 بھیجے گئے

راولپنڈی ( حافظ وسیم اختر،اسٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ امن مشن کیلئے منتخب 126 پاکستانی پولیس افسروں میں سے صرف27افسر پیس مشن جوائن کرسکے، یواین پیس مشن میں پاکستان پولیس افسروں کی خدمات کے لئے دوسال پہلے اسلام آباد،چاروں صوبوں، آزادکشمیر ،گلگت بلتستان پولیس ،پاکستان ریلوے پولیس ،موٹروے پولیس ،ایف آئی اے ،آئی بی ،نیشنل پولیس اکیڈمی اورنیکٹا سے 269پولیس افسروں کوشارٹ لسٹ کیاگیاتھا جن میں سے 233افسروں نےنومبر 2023میں اسلام آباد میں آئی یواین او امن مشن کو تحریری امتحان اور ٹیسٹ دئیے ،اقوام متحدہ کی تین رکنی سلیکشن اسسٹنس اینڈ اسیسمنٹ ٹیم نے امیدواروں سے پانچ روز تحریری امتحان ،آڈیو لسننگ ،کمپیوٹر اسیسمنٹ ، شوٹنگ اورڈرائیونگ ٹیسٹ لئے جن میں126پولیس افسروں کاانتخاب کیا ، کامیاب ہونے والے افسروں کو یواین امن مشن کے لئے جنوبی سوڈان ،کانگو، ابےسنیٹرل افریقہ بھجوایا جاناتھالیکن کوارڈی نیشن کے عدم فقدان یابیوروکریسی کی روایتی سستی کے باعث 20ماہ گزرنے کے باوجود تاحا ل صرف 27افسروں کو امن مشن میں بھیجاجاسکا ان میں 3پولیس افسر کانگو،15جنوبی سوڈان ،7سینٹرل افریقہ اور 2ابے گئے ہیں جبکہ منتخب ہونے والے 99پولیس افسر تاحال انتظارکی سولی پرلٹک رہے ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید