• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ امراض قلب میں کرپشن کی انکوائری کمیٹی پر امین الحق کا اعتراض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن سید امین الحق نے ادارہ امراض قلب کراچی میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کے لئے قائم کی گئی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی جونیئر افسران پر مشتمل ہے جس پر اعتراض ہے کیونکہ ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ کے مطابق ادارے کے سربراہ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں، تو جونیئر افسران اپنے سینئر کی انکوائری کیسے کرسکتے ہیں۔ پچھلے سترہ سالوں سے قابض سندھ حکومت نے صوبہ سندھ میں کرپشن کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اسکی مثال نہیں ملتی،اب تو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے بھی سندھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی بوگس کمیٹی پر اعتراض اٹھایا ہے، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ 20 گریڈ کے پانچ سینئر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی جاتی جن میں محکمہ صحت ، سیپرا، ڈی جی اڈٹ ، محکمہ خزانہ اور معتبر ہسپتال کے ایم ایس کو انکوائری کمیٹی کا ممبر بنایا جاتا ناکہ اپنے من پسند گریڈ 18 اور 19 کے جونیئر افسران کو انکوائری کمیٹی میں شامل کرکے کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی۔سید امین الحق نے مطالبہ کیا کہ ایک صاف و شفاف تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں گریڈ 20 کے پانچ سینئر افسران کو شامل کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید