• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت ڈوول ہے‘ ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم جوئی کی کوشش کے خوفناک نتائج ہوں گے جو شاید دنیا برداشت نہ کرسکے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ایجنسیاں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو ایک پالیسی کے تحت اپنایا ہوا ہے‘ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت ڈوول ہے‘ پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے‘ کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کر سکتا‘اگر کسی نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف مہم جوئی کی کوشش کی تو ایسے خوفناک نتائج ہوں گے جو شاید دنیا برداشت نہ کرسکے۔قطرکے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھاکہ اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صر ف ریاست کے پاس ہے‘ کسی فرد، تنظیم یا گروہ کو اختیار نہیں‘فتنہ الخوارج کا اسلام‘ انسانیت‘ پاکستان یا پاکستانی روایات سے کوئی تعلق نہیں‘انہوں نے کہا کہ خوارج کی اصطلاح ان مسلح گروہوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہے جو ریاست اور فوج پر حملے کرتے ہیں جبکہ فتنہ الہندوستان کی اصطلاح ان دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتی ہے جنہیں بھارت کی حمایت حاصل ہے‘فتنہ الہندوستان خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید