اسلام آباد ( رانا غلام قادر )شہباز شریف حکومت نےسواایک سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں، مارچ 2024سےمئی 20254کےدوران قرضوں میں 11ہزار235 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ، فروری2024تک مقامی قرضہ42ہزار675ارب روپےتھا،مئی 2025 تک 53 ہزار460ارب روپے ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطا بق مارچ 2024 سے مئی 2025 کے سوا ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضے میں 10ہزار784ارب روپے اوروفاقی حکومت کےبیرونی قرضے میں تقریبا 451ارب روپے کااضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ مئی 2025 تک بڑھ کر 76ہزار 45ارب روپے ہوگیا۔