• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخباری اشتہارات کے نرخوں میں اضافہ پر جلد عملدرآمد کرینگے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد( جنگ نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی طرف سے اخباری اشتہارات کے نرخوں میں اضافہ پر جلد ہی عملدرآمد کرے گی کیونکہ یہ حکومت ایک متحرک پرنٹ میڈیا کی ترقی کو جعلی خبروں کے تدارک کیلئے ضروری سمجھتی ہے ـ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے اے پی این ایس ایگزیکٹو اراکین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اخباری صنعت کو درپیش ادائیگیوں کے مسائل کو حل کیا جارہا ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت نے میڈیا کو 06 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے انہوں نے اعلان کیا کہ ادائیگیوں اور اشتہارات کے حجم میں پرنٹ میڈیا کا حصہ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے یقین دلایا کہ وزرات اطلاعات اس امر کی بھر پور کوشش کرے گی کہ تمام واجبات باقاعدگی سے ادا ہوں اور کوئی بھی ادائیگی التوا ء کا شکار نہ ہو ۔
اہم خبریں سے مزید