اسلام آباد ( رانا غلام قادر )فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ملک میں تعلیم، دفاع، داخلہ اور صحت کے اہم شعبہ جات میں بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فاسٹ ٹریک ذریعے گریڈ 16 سے 20 کے 32 بھرتی کیسز مکمل کئے جائینگے اورامیدواروں کو براہِ راست انٹرویوز کیلئے بلایا جائیگا۔ یہ فیصلہ فاسٹ ٹریک پیرالل اسٹریم تحت کیا گیا ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے فاسٹ ٹریک سسٹم کا آغاز کر دیا ہے ، پہلے مرحلے میں بھرتی کے 32 کیسز فاسٹ ٹریک سکیم میں شامل کئے گئے ۔ فاسٹ ٹریک کے ذریعے گریڈ 16 سے 20 کے 32 بھرتی کیسز مکمل کئے جائیں گے۔