• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے؛ امتیاز احمد اکنامک ایڈوائزر خزانہ تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر د یے، امتیاز احمد اکنامک ایڈوائزر خزانہ تعینات، سمیع اللہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ تعینات، محمد عمران خان کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر پوسٹل سٹاف کالج اسلام آباد لگایا دیاگیا۔تفصیلا ت کے مطابق اکانومسٹ گروپ کےگریڈ 22کے چیف اکانومسٹ، پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ سپیشل انیشیٹِوز ڈویژن امتیاز احمد کو تبدیل کر کے اکنامک ایڈوائزر، خزانہ ڈویژن جبکہ گریڈ 22 پوسٹل گروپ کے سمیع اللہ خان ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ تعینات کئے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید