• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سندھ کے 800 ملازمین کو فارغ کردیا گیا

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سندھ کے 800ملازمین کو فارغ کردیا گیا‘ ملازمین کو بحال کرنے اور کوئی اسٹور بند نہ کرنے کے عدالتی احکامات کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ عدالتی احکامات ماننے سے انکاری ہے‘ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ کے حیدرآباد ریجن میں 50اسٹورز چل رہے تھے جن میں سے2ماہ قبل30اسٹورز مکمل بند کردئیے گئے تھے جبکہ 20اسٹورز کے پراپرٹی مالکان کو 31 جولائی کو خالی کرنے کےلئے نوٹس جاری کردئےے گئے ہیں۔ نیشنل ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی رہنما نوید شاہ کے مطابق انتظامیہ مسلسل عدالتی احکامات ماننے سے انکار کررہی ہے جس کے خلاف عدالت نے توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کئے ہیں‘ادارے کے ملازمین حکومت پر بوجھ نہیں ‘ ملازمین اپنی تنخواہ خود سیل سے نکالتے ہیں ‘ گزشتہ 10سالوں میں ادارے کی جانب سے حکومت کو 129ارب روپے ٹیکس بھی دیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ماتحت چلنے والے اسٹورز مرحلہ وار بندکرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد ریجن میں چلنے والے 50 یوٹیلیٹی اسٹورز میں سے 30 اسٹورز کو گزشتہ دوماہ قبل مارچ اور اپریل میں مرحلہ وار بند کردیاگیا ہے اور ان اسٹورز میں کام کرنے والے 68 ملازمین جن میں سے 36 ڈیلی ویجز اور 32کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید