• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی داخلہ، انسداد عصمت دری ترمیمی بل 2025 منظور کرنے کی سفارش

اسلام آباد ( ایوب ناصر)قائمہ کمیٹی داخلہ، انسداد عصمت دری ترمیمی بل 2025 منظور کرنے کی سفارش، کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی) بل 2024 اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری جہیز کی روک تھام بل 2025موخر ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس چئیرمین راجہ خرم شہزاد نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کمیٹی نے اسلام آباد کی خوبصورتی کے منصوبوں کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو آئندہ اجلاس میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی نےسیدہ نوشین افتخار کے انسداد عصمت دری (ترمیمی) بل 2025پر دوبارہ غور کیا اور اسے قومی اسمبلی سے منظور کرنے کی سفارش کی۔
اہم خبریں سے مزید