واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کو جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید سینسرز اور اسکیننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایئرپورٹس پرسیکیورٹی نظام اب بہترہوگیا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کو جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی ہے۔