کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس کے 9 افسران کی تقرریاں اور تبادلے کر دئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے ایک حکم نامے کے تحت گریڈ 19کے افسر اور ایس ایس پی اسپیشل سیکورٹی یونٹ محمد انور کیتھرائن کو ایس ایس پی ضلع گھوٹکی ،گریڈ 19 کے افسر اور ایس پی ضلع ٹنڈو محمد خان عابد علی بلوچ کو ایس ایس پی ضلع سانگھڑ، گریڈ 18 کے افسر اور اے آئی جی اسٹبلشمنٹ ون سی پی او سندھ فاروق احمد بجارانی کو ایس ایس پی ضلع ٹھٹھہ ،وہاں تعینات گریڈ 18 کے افسر ڈاکٹر محمد عمران کو سی پی او رپورٹ کرنے،گریڈ 18 کے افسر اور ایس ایس پی ضلع ملیر لیفٹیننٹ کمانڈر ( ر) کاشف آفتاب احمد عباسی کو ایس ایس پی اسپیشل سیکورٹی یونٹ کراچی رینج ، گریڈ 18 کے افسر اور ایس پی ضلع سجاول عبدالخالق کو ایس ایس پی ضلع ملیر ،گریڈ 18کی افسر اور ایس پی انویسٹیگیشن ون ایسٹ کراچی علینہ راجپر کو ایس پی ضلع سجاول ،گریڈ 18کے افسر اور ایس پی انویسٹیگیشن ٹو ڈسٹرکٹ ملیر حسیب جاوید سومار میمن کو ایس پی ضلع ٹنڈو محمد خان اور تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے افسر اعجاز علی میمن کو ایس پی ضلع مٹیاری تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔