• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک سیکٹر فنانس کو جدید بنانے کیلئےامارات سے سیکھ رہے ہیں، بلال اظہر

اسلام آباد( صالح ظافر) وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے اور وزیرِ اعظم کی ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پبلک سیکٹر فنانس کو جدید بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ڈیجیٹل ماڈل سے سیکھ رہا ہے۔ وہ ان دنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں جہاں وہ یو اے ای حکومت کے ایکسپیرینس ایکسچینج پروگرام (EEP) کے تحت اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔بدھ کے روز انہوں نے یو اے ای کے وزیرِ مملکت برائے مالی امور محمد بن ہادی الحسینی سے دو طرفہ ملاقات کی، جس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات دورے کے آخری مرحلے میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور مضبوط اقتصادی شراکت داری کو اجاگر کیا گیا اور پالیسی سازی اور گورننس کو بہتر بنانے کے لیے منظم انداز میں علم و تجربہ کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید