اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ممبر لیگل (انکم ٹیکس) ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی عدم موجودگی کے دوران اس عہدے کی نگران ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء ایف بی آر اسلام آباد کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔