ملتان( سٹاف رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبر کی تردید ، سی سی ڈی کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک بے بنیاد خبر گردش کر رہی ہے کہ ملتان ریجن کے ڈائریکٹرسی سی ڈی ندیم سیال ہمراہ 2 انسپکٹرز ضلع خانیوال سے لاہور جارہے تھے کہ خانیوال کے ایک مقامی ہوٹل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ندیم سیال اور ایک انسپکٹر جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔