• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواہیں پھیلانے کا مقصد ملک کی معاشی ترقی کو روکنا ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے افواہیں پھیلانے کا مقصد ملکی معاشی ترقی کو روکنا ہے، صدر کے استعفے اور نئے صدر کی تقرری، ملک میں مخلوط حکومت کے قیام کے حوالے سے جو باتیں پھیلائی جارہی ہیں، ان کے پیچھے بھارت اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں،جو اس قسم کی افواہوں سے ملک کو معاشی طور پر پیچھے کی جانب لے جانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں جس طرح ملک کی معیشیت کا بیڑا غرق کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید