• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندر پورہ میں سیوریج کی بندش، بیماریاں پھیلنے لگیں، مکینوں کو پریشانی کا سامنا

لاہور( نیوز رپورٹر)لاہور میں ہونیوالی مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث ایم این اے وسیم قادر کے حلقہ انتخاب این اے121اور ایم پی اے ملک وحید کے حلقہ انتخاب پی پی 152کی یونین کونسل145ہربنس پورہ کا علاقہ قلندر پورہ ڈبن پورہ بن کر رہ گی قلندر پورہ مین بازار اور اسکی ملحقہ تنگ گلیوں کا سیوریج سسٹم سالہا سال سے مکمل طور پر بند ہونے کے باعث پورے علاقہ میں تعفن، مکھیوں مچھروں کی بھرمار ہونے کےباعث بیماریاں پھیلنے لگیں جس سے مکینوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، علاقوں مکینوں چوہدری الیاس بلا گھر کی، رانا محمد سرور کونسلر،، محمد شاہد، بابامحمد رمضان، بابا ذوالفقار احمد، حاجی محمد شریف، ساجد علی،رفیق باجوہ و دیگر نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کئی دنوں سے ہربنس پورہ میں واسا کے متعلقہ دفتر کے چکر لگا کرسب انجینئر واسا محبوب علی اور ناصر کواپنی پریشانی سے آگاہ کر رہے ہیں اور متعدد بار ٹیلی فون پر بھی یاد دہانی کرائی مگر ہماری تمام کوششیں بے ثود ثابت ہوئیں۔
لاہور سے مزید